72

الجزائر کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
الجزائرشمالی افریقا میں گرمی کی شدید لہر کے باعث الجزائر کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 10فوجیوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوچکے۔الجزائر کی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 1500 سے زائد افراد کو بحفاظت باہر نکالا جاچکا جبکہ 7ہزارسے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آتشزدگی کے باعث اموات کی تعداد 34 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد جھلس کر زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ شمالی افریقی ممالک میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور مختلف ممالک میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں