اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نوازشریف کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج دو رکنی بینچ کی جانب سے سنا دیا گیاہے ، نوازشریف کی اپیلیں عدالت کی جانب سے اشتہاری ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئیں ہیں ۔ عدالت نے نیب کی استدعا قبول کر لی ہے جس میں کہا گیاتھا کہ نوازشریف جان بوجھ کر اشتہاری ہو چکے ہیں جس کے باعث وہ حق سماعت بھی کھو چکے ہیں ۔ عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے نوازشریف کی اپیلیں خارج کر دی ہیں ۔
152