109

اسرائیل میں 10 گھنٹے کے وقفے کے بعد سائرن بجنا شروع


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
اسرائیل میں 10 گھنٹے کے وقفے کے بعد سائرن بجنا شروع ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں تل ابیب پر راکٹ فائر کیے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے چھٹے روز بھی جاری ہیں اور اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تقریباً 5 ہزار 600 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں