88

اسد عمر نے مسلم لیگ ن کو چیلنج دیدیا

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی تقریرکے جواب میں مسلم لیگ (ن) کو چیلنج دے دیدیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ان کے نظر یہ کی وجہ سے کھڑی ہے، پاکستان کا ووٹر جانتا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو مشکل سے نکال سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے آج منہ دکھانے کے قابل نہیں، چار سالوں کے دوران قومی اداروں کو نیلام کرنے کی باتیں کی جاتی رہیں جبکہ ہم نے 15 ماہ میں اداروں کو نیلام نہیں دوبارہ کھڑا کیا۔
تاہم اب مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل میں اسد عمر نے (ن) لیگ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل جائےگا کہ اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی دور حکومت میں حلقے کیلئے صرف ایک ہینڈپمپ لگانے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں