107

‘آئین الیکشن کمیشن کو تاریخ تبدیل کرنے کا اختیار نہیں دیتا، جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو گی عدالت مداخلت کرے گی’، جسٹس منیب اختر کے ریمارکس

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) پنجاب انتخابات نظر ثانی کیس میں جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو تاریخ تبدیل کرنے کا اختیار نہیں دیتا، جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو گی عدالت مداخلت کرے گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی قرار دے دیا، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن نہیں کروا سکتا تو اس کا حل پہلے دیئے گئے فیصلے میں بتا دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن نے پہلے ہمیں آرٹیکل 218 کا درس دیا ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی ایک دماغ اور دو کان دیئے ہیں۔ آئین کیس کی جاگیر نہیں کہ اس کی خلاف ورزی کرتا پھرے۔ الیکشن کی تاریخ صرف آئین اور قانون سے تبدیل ہو گی۔ ایگزیکٹو آرڈر سے الیکشن کی تاریخ تبدیل نہیں ہو سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں