ہمارے ساتھ بہت بدتمیزی کی گئی،کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ کے بعدآئی جی سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی. 436

ہمارے ساتھ بہت بدتمیزی کی گئی،کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ کے بعدآئی جی سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی.

ہمارے ساتھ بہت بدتمیزی کی گئی،کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ کے بعدآئی جی سمیت …

کراچی(ڈیلی اردو آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنماکیپٹن(ر)صفدر کے خلاف کے مقدمےکے بعدآئی جی سندھ مشتاق مہر،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس سمیت سندھ پولیس کے متعدد اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی۔

نجی چینل سماءنیوز کے مطابق مطابق کیپٹن(ر)صفدر و دیگر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت پولیس کے متعدد اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نےبھی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی۔ایڈیشنل آئی جی کا کہناہے کہ ایسےماحول میں مزید کام نہیں کرسکتا،دو ماہ کی چھٹی دی جائے۔ ان کا کہناہےکہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے، تمام افسران و اہلکاران ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں،کیپٹن صفدر کے معاملے کو غلط انداز سے ڈیل کیا گیا۔خیال رہے عمران یعقوب منہاس نے کیپٹن صفدر پر درج مقدمہ کے بعد صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

دوسری طرف نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کےخلاف ایف آئی آرکےمعاملےپراعلیٰٰ افسران کوبےعزت کیاگیا،پولیس افسران اورملازمین اس واقعہ پردلبرداشتہ ہیں جبکہ سندھ پولیس کے تمام افسران مایوسی کا شکار ہیں،انتہائی صدمے میں ہوں، دباؤ کے اس ماحول میں مزید کام کرنا مشکل ہے، دو ماہ کی چھٹی دی جائے۔

خیال رہے کہ کراچی میں مزار قائد پر کیپٹن(ر) صفدر اوردیگر لیگی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں