424

بلاول بھٹو نے بتا دیا “سندھ کے پولیس افسران کی بے عزتی کس نے کی؟”

کراچی(ڈیلی اردو آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے پولیس افسران کی بے عزتی وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نہیں ، کسی اور کی طرف سے کی گئی ہے۔ پولیس کی عزت میری عزت ہے، اس پر کمپرومائزنہیں کرسکتا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اس لیے چھٹیوں پر جار ہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ہماری بے توقیری کی گئی ہے۔ پولیس افسران کی بے عزتی وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نہیں بلکہ کسی اور کی طرف سے کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی عزت میری عزت ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتا۔ سندھ پولیس نے جتنی قربانیاں دی ہیں شاید ہی کسی اور ادارے نے دی ہوں، پولیس کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ جب سے میں پیپلزپارٹی کا چیئرمین بنا ہوں پولیس سے کوئی غلط کام کروایا نہ ہی آگے کوئی کروانے کا ارادہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے جزائر پر کوئی این او سی نہیں دیا۔ اگر وفاق میں ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں