69

چیئرمین پی ٹی آئی کی 6درخواست ضمانتوں پر سماعت31اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 6درخواست ضمانتوں پر سماعت31اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 6درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،درخواست ضمانت کی سماعت حتمی دلائل تک 31اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 15اگست کو عدم پیروی پر خارج کردی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں