66

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

واشنگٹن (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے نو بجے تک برینٹ کروڈ فیوچر 67 سینٹ تک نیچے آگیا ، جس کے نتیجے میں فی بیرل قیمت اکانوے اعشاریہ چار نو فیصد ہو گئی۔اس سے پہلے پیر ہی کے روز فی بیرل تیل کی یہ قیمت ایک اعشاریہ صفر آٹھ کے فرق کے ساتھ 91 اعشاریہ صفر آٹھ فی بیرل پر آگیا تھا۔دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 82 سینٹ کم ہو گیا اور نئی قیمت ستاسی اعشاریہ دو چھ ڈالر ہو گئی۔یوں سیشن کے اختتام پر ایک فیصد سے زائد کا معاہدوں کا فرق آگیا۔ یہ اضافہ پچھلے ہفتے سے مسلسل دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں