63

بنگلادیش سے میچ: کار میں تیزی سے پونے جانے پر روہت شرما پر ٹریفک چالان ہوگئے


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے پونے پولیس نے تین چالان کیے اور یہ چالان ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ہو ئے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ روہت شرما کے چالان اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے ہو ئے ہیں وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے ممبئی سے پونے جا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما پر ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے آن لائن چالان کیے ہیں جس کے بعد انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ٹریفک ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران روہت شرما کو تیز رفتار کار کی بجائے ٹیم بس پر سفر کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پونے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں