80

’اس میچ میں کچھ ہارتا نہیں دیکھتا‘، پاک بھارت میچ پر دونوں ٹیم کےکھلاڑیوں کے خیالات


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
پاکستان اور بھارتی کھلاڑیوں نے کل کے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ چیلنجنگ ہوتی ہے کوئی خاص تیاری نہیں کرنی ہوتی بس میچ کے روز اچھا دینا ہوتا ہے، پاکستان کو کھیلنے کے لیے آپ کو اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، ہماری مقابلے کے لیے تیاری مکمل ہے، اپنے کھیل کی حکمت عملی تبدیل نہیں کرنی۔

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں مجھے کچھ ہارتے ہوئے نہیں دکھتا، سب جیتتےہوئے دیکھ سکتاہوں، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا تجربہ ایسا پہلے کسی نے نہیں کیا ہوگا،اس میچ کے احساسات کسی خواب سے کم نہیں ہوتے، دنیا کے سب سے بہترین گراؤنڈ میں پاک بھارت میچ کھیلنے کا موقع مل رہاہے۔

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کیلئے جذبہ ہمیشہ رہےگا، پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر پہلی بار کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاک بھارت کے میچ میں ہی ایسا دیکھنے کو ملتاہے، اس سے محظوظ ہونا چاہیے، پاک بھارت میچ کا پریشر پہلے دیکھ چکے ہیں، پریشر ہینڈل کرنا آتا ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پریشر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر بھی ہوگا، امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو احمدآباد میں بھی سپورٹ ملےگی، ہوم کراؤڈ سے ہوم ٹیم کے اعتماد کو کافی فائدہ ملتا ہے لیکن کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے کا مزہ الگ ہے، اچھی ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں اس لیے بھارت کے خلاف بھی تیاری اچھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں