56

ورلڈکپ : انگلینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 365 رنز کا ہدف

GUWAHATI, INDIA – OCTOBER 02: Joe Root of England bats during the ICC Men’s Cricket World Cup India 2023 warm up match between England and Bangladesh at Barsapara Cricket Stadium on October 02, 2023 in Guwahati, India. (Photo by Matt Roberts-ICC/ICC via Getty Images)

(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو جیت کیلئے365 رنز کا ہدف دےدیا۔

بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کیلئے 365 رنز کا ہدف دے دیا، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان ، جوروٹ ، جونی بیرسٹو نے شاندار کھیل پیش کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے بنگلادیش کی بولنگ کے آگے رنز کی چٹان بنے رہے لیکن اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کو 115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔

جونی بیرسٹو 59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کربنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہوگئے بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور اور جو روٹ کے درمیان بھی اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہیدی حسن کا شکار ہوگئے، اس کے بعد کپتان جوز بٹلر بھی 20 ، جوروٹ 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے انگلش ٹیم میں معین علی کو بٹھا کر ریس ٹوپلے جبکہ بنگلایش کی ٹیم میں محمد اللہ کو آرام دیتے ہوئے مہدی حسن کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا : انگلش کپتان

گزشتہ روز انگلش کپتان جوز بٹلر نے دھرم شالا اسٹیڈیم میں خراب آؤٹ فیلڈ پر خدشے کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا ، اگر یہ میری نظر میں خراب آؤٹ فیلڈ ہے تو پھر تھوڑا احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ، جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہو تے ہیں تو پھر احتیاط نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ دھرم شالا میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں افغانستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئی تھیں، آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھلاڑی سنجیدہ انجری سے بال بال بچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں