106

آئی سی سی ورلڈکپ: انگلینڈ کے 155 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا اور افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہیں۔

اس وقت انگلینڈ کے 10 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز ہیں۔

انگلینڈ کو پہلا نقصان ڈیوڈ ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 14 رنز پر میٹ ہینری نے پویلین لوٹایا۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحتیاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا ورلڈکپ کا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں