64

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں کی گئی ہے۔

نسیم شاہ چار سے چھ ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔

نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی، کندھے کی تکلیف کے باعث نسیم شاہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر بھی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں