لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کل صبح 10:00 بجے کریں گے ۔
لاہور بورڈ کے نتائج کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں چیئرمین لاہور بورڈ کریں گے اور امتحانی نتائج کا خلاصہ بیان کریں گے ۔ لاہور بورڈ کے سالانہ امتحان میں 190512 امیدواران نے شرکت کی تھی جن میں 87180 لڑکے اور 103332 لڑکیاں شامل ہیں۔
121