142

ڈالر 8 روپے سستا ہو گیا

کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک ) گزشتہ روز سینئر صحافی اقرار الحسن کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ سادہ لباس میں اہلکاروں کی ایکسچینج کمپنیوں میں تعیناتی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر دھڑام سے گرنا شروع ہو گیاہے اور آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ کچھ دنوں کے دوران اپنی بلند ترین سطح 336 روپے تک پہنچ گیا تھا جس میں گزشتہ روز بھاری کمی دیکھنے میں آئی جبکہ آج ایک مرتبہ پھر سے ڈالر 8 روپے سستا ہو ا ہے ، بھاری کمی کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 315 روپے پر فروخت کیلئے موجود ہے لیکن کوئی خریدنے والا نہیں ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔
اس کے علاوہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج صبح کمی دیکھنے میں آئی تاہم اب اطلاعات ہیں کہ 15 پیسے اضافے کے بعد 307.25 روپے پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں