72

شہزادی ڈیانا اپنے بیٹوں کا کیسا مستقبل دیکھنے کی خواہشمند تھیں؟


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
شہزادی ڈیانا کی خواہش تھی کہ ان کے بیٹے شہزادہ ولیم اور ہیری ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

شاہی مبصر اینڈریو مورٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا اپنے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کو بڑے بھائی اور مستقبل کے بادشاہ شہزادہ ولیم کا ’ونگ مین‘ بنانے کی خواہش رکھتی تھیں۔

اینڈریو مورٹن نے یہ دعویٰ شہزادی ڈیانا کی 26ویں برسی کے چند دن بعد کیا ہے۔

لیکن موجودہ حالات شہزادی ڈیانا کی خواہش کے برعکس ہیں کیونکہ ان کے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کے درمیان بات چیت بھی بند ہے۔

یہاں تک کہ ابھی شہزادہ ہیری ملکہ الزبتھ دوم کی برسی کے موقع پر لندن کے مختصر دورے کی تیاری کر رہے ہیں تو شہزادہ ولیم کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کا اپنے چھوٹے بھائی سے اس موقع پر بھی صلح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اگر شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے درمیان صلح نہیں ہوتی ہے تو شاہی خاندان کے اندر کشیدگی برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں