22

ایشیا کپ : 36 رنز پر بنگلادیش کے تین کھلاڑی آؤٹ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف بنگلادیش کی دوسری وکٹ 25 رنز پر گرگئی۔

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد بنگلادیش کی جانب سے محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا لیکن صرف 4 رنز پر تنزید حسن اور اس کے بعد 25 رنز پر محمد نعیم بھی پویلین لوٹ گئے۔
اور 36 رنز پر ساقب الحسن بھی پویلین لوٹ گے-

ایشیا کپ کا دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلا دیش کے درمیان سری لنکا کے شہر پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے موقع سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ انعام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں