58

برطانیہ میں خنجر ،چھرے رکھنے اور فروخت پر پابندی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
لندن برطانوی حکومت نے تیز دھار چھُرے اور خنجر رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ، برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم زومبی سٹائل چھروں اور خنجروں پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو نئے اختیارات دیے جا رہے ہیں جس کے تحت چھُرے اور خنجر رکھنے اور فروخت کرنے پر دو سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
برطانوی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر آپ انسانی جانوں کو دھمکائیں گے تو یاد رکھیں یہ سزا (دو سال قید) جو آپ پڑھ رہے ہیں آپ کے لیے آخری نہیں ہوگی۔
برطانوی حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کا مقصد جرائم میں کمی لانا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی لا کر زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔
نئے قوانین کے تحت سکیورٹی اہلکار کسی بھی پرائیویٹ یا پبلک پراپرٹی سے ایسے ہتھیاروں کو اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں جن کا استعمال سنگین جرائم میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں