160

‘پیسے نہیں دیتے’،ایف بی آر کا پی آئی اے حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) ایف بی آر نے 8 ارب کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر حکام نے 8 ارب کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) جمع نہ کرانے پر پی آئی اے حکام کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا جبکہ پی آئی اے کے 13 بینک اکاونٹس بھی منجمد کر دیئے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ بھی پی آئی اے کے اکاونٹس کھولے مگر رقم جمع نہیں کرائی گئی، آیاٹا سے منسلک بینک اکاونٹ بھی منجمد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں