93

مسلم لیگ (ن) کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی جس کے دوران انتخابی عمل سے متعلق مشاورت کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگی وفد میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناءاللہ اور عطاء تارڑ شامل تھے جبکہ زاہد حامد اور اسد جونیجو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے انتخابی عمل پر الیکشن کمیشن سے مشاورت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں