70

شہباز شریف نے شاہین، حارث اور نسیم کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیدیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو کرکٹ میں خاصی دلچسپی ہے جس کا اندازہ حال ہی میں کی جانے والی ان کی ٹوئٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی تعریف کی۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے شاہین، حارث اور نسیم کی تصاویر شیئر کی گئیں اور سوال کیا گیا کہ ‘کیا یہ دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک ہے؟’

جواب میں جہاں بہت سے پاکستانی مداحوں سمیت غیر ملکی مداحوں نے تبصرے کیے ، وہیں پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس سوال کا جواب دیا اور کہا کہ یہ دنیا کا بہترین فاسٹ بولنگ اٹیک ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹوئٹ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے بعد سامنے آئی تھی جس میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔

شاندار بولنگ پرفارمنس پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں