اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )پاکستان کے نامور ایڈووکیٹ خواجہ حارث چیئرمین تحریک نصاف عمران خان کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خواجہ حارث عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نمائندگی کر رہے تھے ، خواجہ حارث نے قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہے ۔یاد رہے کہ خواجہ حارث ماضی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھی متعدد کیسز میں نمائندگی کر چکے ہیں ۔
99