47

لاہور میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ؟


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
لاہور نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کیلئے ساڑھے 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے 2 ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے۔ چند روز تک عالمی جرائد میں اشتہار شائع کروایا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ایئرایمبولینس کے ساتھ ساتھ ایک ہیلی کاپٹر اضافی لیا جائے گا جو وزیراعلیٰ سمیت دیگر اعلی شخصیات کے استعمال میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں