62

انجلینا جولی کی انگلیوں پر ٹیٹو، بریڈ پٹ کیلئے کوئی پیغام تو نہیں؟


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے ہاتھوں کی درمیانی انگلیوں پر نیا ٹیٹو بنوالیا ہے۔

انجلینا جولی کے ٹیٹو آرٹسٹ ’مسٹر کے‘ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ٹیٹو بنانے کے بعد اداکارہ کے ہاتھوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اداکارہ کے ہاتھ تو نظر آرہے ہیں لیکن ان پر بنے نئے ٹیٹو کو بلر کیا ہوا ہے۔

ٹیٹو آرٹسٹ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میں نے واقعی انجلینا کا ہاتھ پکڑا اور ان کے ہاتھ پر ٹیٹو بنایا۔

اُنہوں نے اپنے فالوورز سے کہا کہ آپ لوگ اندازہ لگا کر بتائیں کہ اُنہوں نے کونسا ٹیٹو بنوایا ہے؟

https://www.instagram.com/p/CwQO0d-O46x/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8aeba31c-8ca7-470d-a589-02f190cc94a6

ٹیٹو آرٹسٹ ’مسٹر کے‘ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ انجلینا جولی نے یہ ٹیٹو اپنے سابقہ شوہر، بریڈ پٹ کو کوئی پیغام دینے کے لیے بنوایا ہے۔

لیکن ٹیٹو آرٹسٹ نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے بہت جلد اداکارہ کے ہاتھوں پر بنے ٹیٹو کی تصویر شیئر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں