66

” میں شوبز میں کٹھ پتلی نہیں بنی بلکہ محنت اورلگن سے اپنامقام بنایا”، میرا جی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
کرا چی پاکستانی سینئر اداکارہ میرا جی نے کہا ہے کہ” میں شوبز میں کٹھ پتلی نہیں بنی بلکہ محنت اورلگن سے اپنانام اورمقام بنایا۔”

تفصیلات کے مطابق میرا جی نے اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئےکہا کہ” شوبز میں کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کے مشورے دینے والے بے شمار لوگ موجود ہیں لیکن کبھی ان کے مشوروں کوخاطر میں نہیں لائی ۔ “اداکارہ نے کہا کہ” میں سنتی سب کی ہوںلیکن وہی کرتی ہوں جسے میرا دل اور دماغ تسلیم کرتا ہے۔ میں شوبز میں کٹھ پتلی نہیں بنی بلکہ محنت اورلگن سے اپنا نام اور مقام بنانا بنایا “۔اداکارہ نے کہا کہ “میں نے انتہائی کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا اور پھر اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت کی۔میں نے کامیابی کے لئے اہداف مقررکئے اور اس کے حصول کے لئے مرحلہ وار آگے بڑھتی رہی.”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں