63

سعودی عرب میں 4 پاکستانی گرفتار، خطرناک الزام لگ گیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ریاض سعودی عرب میں منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے چار کا تعلق پاکستان سے ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ریاض میں محکمۂ انسداد منشیات نے انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کے تحت کی، ملزمان کے قبضے سے 1.9 کلو گرام میتھم فیٹامائن اور نشہ آور منشیات “شبو” کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔

پانچویں منشیات فروش کی گرفتاری مکہ میں ہوئی جس کے قبضے سے 3.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ پانچوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔اسی طرح صوبے جازان میں بھی سرحدی محافظوں نے معمول گشت کے دوران منشیات فروشوں کو گھیر لیا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم بھاگتے ہوئے 111 کلوگرام منشیات چھوڑ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں