53

دیپیکا پڈوکون نے اپنی تعلیم کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کردیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ممبئی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار دپیکا پڈوکون نے خود کو 12ویں پاس تسلیم کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 2017 میں ہیما مالنی کی سوانح عمری پر لکھی کتاب “بیونڈ دی ڈریم گرل”کی تقریب رونمائی میں گفتگو کے دوران اپنی کامیاب زندگی کا راز اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں بتایا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ” زندگی میں بہت قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور اسی وجہ سے میں کبھی کالج نہ جا سکی، میں اُس وقت ایک ماڈل کے طور پر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھی جس کے باعث تعلیم کو جاری نہ رکھ سکی۔میں نے ایسے وقت میں 11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحابات پاس کیے جب میں نامور ماڈل تھی۔ مجھے کام کے حوالے سے کبھی ممبئی تو کبھی دہلی سفر کرنا پڑتا تھا۔ اس دوران میں نے بہت کوشش کی کہ تعلیم بھی جاری رکھ سکوں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں