لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کب واپس آئیں گے، اس حوالے سے اہم مشاورت کیلئے شہباز شریف کی آج لندن روانگی متوقع ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کی لندن میں دیگر سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وہ نوازشریف سے بھی ملیں گے جس کے دوران وطن واپسی کیلئے مناسب وقت اور قانونی معاملات جا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
شہباز شریف کے دورہ لندن کے دوران قانونی ٹیم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی موشگافیوں پر بریفنگ دے گی۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔