93

لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوم آزادی قومی جذبے سے منانے کیلئے شاندار تقریبات کو حتمی شکل دیدی گئی، تفصیل سامنے آ گئی

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )صوبائی نگران حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوم آزادی شایان شان اور قومی جذبے سے منانے کیلئے شاندار تقریبات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 13 اگست کی رات 12 بجے شاندار آتش بازی کی جائے گی ،14 اگست کی صبح پنجاب بھر کے اہم سرکاری دفاتر میں پر چم کشائی ہو گی ،حضوری باغ میں صبح آٹھ بجے پرچم کشائی ہو گی ،ملتان گھنٹہ گھر میں پرچم کشائی ، قلعہ میں آتش بازی اور میوزیکل نائٹ ہو گی ،ملتان میٹرو بس کے روٹ پر چراغاں کیا جائے گا ،یوم آزادی کے موقع پر شجر کاری بھی کی جائے گی ،لاہور اور فیصل آباد کی نہروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے چراغاں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں