77

معروف امریکی اداکارہ ڈورین مینٹل 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی سیریز”ون فٹ ان دی گریو”میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ڈورین مینٹل 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔اداکارہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر میں سکون سے انتقال کر گئی ہیں۔


یاد رہے کہ مینٹل نے “ون فٹ ان دی گریو” میں جین وار بوائز کا کردارادا کیا اور وہ ڈاکٹرز اور کورونیشن سٹریٹ میں بھی نظر آئیں۔

انہوں نے نیشنل تھیٹر میں”ڈیتھ آف اے سیلزمین”میں اپنے کردار کے لیے 1979 میں اولیورایوارڈ بھی جیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں