73

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ رات وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی جس کی توثیق کرتے ہوئے انہوں نے سمری پر دستخط کر دیئے تھے ، صدر نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت دی، صدر عارف علوی کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو گئی ہے،قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں