73

جنگ کوک کنسرٹ میں اپنے گانے کی دھن بھول گئے


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
جنوبی کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس (Bangtan Boys) کے گلوکار جنک کوک نے اپنے کنسرٹ کے بعد لائیو سیشن پر آکر اعتراف کیا کہ وہ دوران کنسرٹ اپنے گانے کی دھن بھول گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ٹی ایس ممبر گلوکار جنک کوک نے بینڈ کے مداحوں کو کنسرٹ کے دوران سرپرائز دیتے ہوئے فوج میں بھرتی ہونے والے بینڈ ممبر سوگا کے ہمرا پرفارم کیا، تاہم انہوں نے کنسرٹ کے بعد انکشاف کیا کہ وہ دوران کنسرٹ اپنے گانے کی دھن بھول گئے۔

جنک کوک نے لائیو سیشن کے دوران اپنے مداحوں اور ساتھی گلوکار سوگا سے معذرت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا تھا شاید جو پریکٹس کے باوجود ایسی غلطی کر بیٹھا۔

تاہم اگر مجھے دوبارہ پرفارم کرنے کا موقع ملے گا تو میں ایسی غلطی کبھی نہیں کروں گا۔ براہ کرم بی ٹی ایس آرمی اور سوگا مجھے معاف کردیں‘۔

خیال رہے کہ گلوکار نے حال ہی میں اپنا سولو گانا ’سیون‘ ریلیز کیا تھا جس نے دنیا بھر ریکارڈ توڑتے ہوئے 100 ممالک میں نمبر 1 گانا بن گیا۔

ریلیز کے پہلے ہی دن ہٹ ہونے والے اس گانے نے ریلیز کے ڈھائی گھنٹوں کے دوران 100 یا اس سے زائد ممالک میں نمبر ایک گانا بننے کا عالمی ریکارڈ حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں