55

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حق دفاع بحال کرنے کی اپیل پر سماعت 10اگست کو ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 10اگست کو سماعت کرینگے۔
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کردیا تھا،حق دفاع بحال کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں