81

ایشین چیمپیئنزٹرافی ؛ بھارت کے شہر چنئی میں پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ شدید بیمار، ہسپتال داخل

چنئی(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)ایشین چیمپیئنزٹرافی کھیلنے کیلئے بھارت کے شہر چنئی میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ شدید بیمار ہو گئے ، انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ شدید بیمار ہیں،عبداللہ کو چنئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا،ٹیم مینجمنٹ کے مطابق عبداللہ کو گزشتہ روز گلے کا انفیکشن ہوا جو بگڑ گیا،تیز بخار ہونے پر آج صبح ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
ہیڈکوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی ایک دو روز سے طبیعت خراب تھی،عبداللہ کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ ہورہے ہیں،عبداللہ کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ عبداللہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں،پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپیئنزٹرافی کیلئے بھارت کے شہر چنئی میں موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں