63

ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کراچی جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 901 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1932 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں