87

شانگلہ اور چترال میں نقص امن کا کیس، عدالت کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

پشاور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) عدالت ضلعی انتظامیہ کے تھری ایم پی او کے احکامات معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے شانگلہ اور چترال میں گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شانگلہ اور چترال میں نقص امن کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کارکنان نے رہائی کیلئے درخواستیں دائر کیں جن پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ خان نے سماعت کی۔ درخواست گزاران کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ شانگلہ اور چترال میں 23 کارکنوں کو نقص امن کے تحت گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 9 مئی کو شانگلہ میں توڑ پھوڑ ہوئی؟ جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ شانگلہ میں توڑ پھوڑ نہیں ہوئی۔
درخواست گزاران نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ شوکت یوسفزئی کو کچھ ہوا تو احتجاج کریں گے۔ اس بنا پر حراست میں لے لیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ احتجاج ہوا نہ توڑ پھوڑ ہوئی، پھر 3 ایم پی او کیس لگا، کچھ کئے بغیر ہی 14 دن جیل میں کیسے رکھا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں