69

پالتو کتے بھی خونخوار، بچے کا گال نوچ لیا، والدہ پر بھی حملہ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
کراچی میں پالتو کتے نے بچے کا گال نوچ لیا اور والدہ پر بھی حملہ آور ہو کر دانت گاڑ لئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں سات سالہ احمد والدہ کے ہمراہ سکول جا رہا تھا کہ اچانک ایک کتے نے حملہ کر دیا۔ خونخوار کتے نے بچے کو بھنبھورتے ہوئے گال نوچ لیا اور والدہ کو بھی کاٹ لیا۔ دونوں زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کتا آوارہ نہیں بلکہ پالتو ہے، احمد کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے فراغت کے بعد تھانے جا کر رپورٹ درج کروا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں