96

پروڈکشن ہائوس کی ٹیم کا آڈیشن، پاکستان سے جانیوالی سیما نے ’را ایجنٹ‘ بننے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) آن لائن گیم پر دوستی اور محبت کے بعد 4 بچوں کے ہمراہ بھارت جانے والی سیما حیدر اصل زندگی میں ’آئی ایس آئی ایجنٹ‘ تو ثابت نہ ہوئیں لیکن اب انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کے روپ میں دیکھا جائے گا۔
آج نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ جانی فائر فاکس پروڈکشن ہاؤس کی ایک ٹیم نے گریٹر نوئیڈا میں سیما حیدر سے ملاقات کی اوراپنی آنے والی فلم ’اے ٹیلر مرڈر سٹوری‘ کے لیے آڈیشن لیا۔نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والی سیما پرآئی ایس آئی ایجنٹ ہونے کا شبہ تھا جو تفتیش میں ثابت نہ ہوا، اطلاعات ہیں کہ سیما اس فلم میں را افسر کا کردار ادا کریں گی۔سیما نے سچن کے ہمراہ ہدایت کاروں جینت سنہا اور بھرت سنگھ سے بھی ملاقات کی۔
چند روز قبل ایک ویڈیو میں سیما حیدر اور سچن مینا کو اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ایک نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد مشکلات کا سامنا کرتے دکھایا گیا تھا۔اس جوڑے نے دعویٰ کیا تھا ہ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بہت جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ انہیں کھانے اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 31 سالہ سیما کو گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربو پورہ میں رہنے والے 22 سالہ بھارتی شخص سچن مینا سےکورونا وائرس کی وبا کے دوران گیم کھیلتے ہوئے محبت ہوگئی تھی۔مارچ 2023 میں سچن سے نیپال میں پہلی ملاقات کرنے والی سیما کے ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ اس کے بعد پاکستان واپس جا کر سیما بچوں کے ہمراہ دوبارہ نیپال گئیں اور 13 مئی کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں