75

اسلام آباد: بارشوں کے بعد پیٹ کے امراض میں اضافہ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
اسلام آباد اور گردونواح میں بارشوں کے بعد گرمی نے روز پکڑ لیا، جس کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اطراف میں بارشوں کے بعد گرمی بڑھتے ہی پیٹ کے مریض سامنے آرہے ہیں، شہر میں کسی خاص جگہ پیٹ کے امراض کی وبا نہیں پھیلی۔ تاہم اب تک اسلام آباد میں ہیضے کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حیدر عباسی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اطراف میں آلودہ پانی اور باسی اشیاء کھانے سے پیٹ کے امراض بڑھ رہے ہیں، مریض اسہال اور قہہ کی شکایت کے سبب اسپتال آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈائریا کے اکثر کیسز تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک دواؤں سے بھی کنٹرول نہیں ہو رہے، مریضوں کو انجکشن اور ڈرپ سے اینٹی بائیوٹک دوا دے کر مرض کنٹرول کر رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُبلا ہوا صاف پانی پیئیں، باہر کھانے پینے سے گریز کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

این آئی ایچ کے مطابق کے پی، پنجاب، سندھ کے مختلف علاقوں سے ڈائریا اور ہیضہ کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں