لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ تاحال نہیں لے سکی ہے ۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت مدت پوری ہونے سے قبل عوام کو ریلیف دینے کی خواہاں ہے لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوئی ، متعلقہ حکام رات گئے تک مشاورت کرتے رہے لیکن کوئی فیصلہ نہ ہو سکا ، وفاقی حکومت نے 16 جولائی سے 31 جولائی تک قیمتوں کا تعین کیا تھا ، یکم اگست سے 15 اگست تک رد و بدل کا تعین نہیں ہو سکا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر مشاورت جاری ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار حتمی فیصلے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف سے مشاورت کریں گے ۔
78