70

ناروے کپ فٹبال میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کی دوسری فتح، اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ناروے کپ فٹبال میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے مسلسل دوسری فتح حاصل کر کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ارول ال کلب کو دو-ایک سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے طفیل شنواری اور عبدالوہاب نے گول اسکور کیے۔

مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے اگلے راونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے تاہم پاکستان پہلے راؤنڈ میں اپنا آخری میچ کل اسٹیگا برگ کلب کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں فریگ اوسلو کو ایک کے مقابلے میں 11 گولز سے ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں