53

سابق امریکی صدر اوباما کے خانسامہ کی لاش برآمد، مشیل اوبا ما کا ردعمل بھی آگیا

Dead body with an empty tag. 4k resolution video footage.

(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
میسا چوسٹس مارتھاز وائن یارڈ میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی رہائش گاہ کے قریب جھیل سے لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت اُن کے خاندانی شیف طفاری کیمبل کے طور پر ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کی سٹیٹ پولیس نے بتایا کہ اوباما کی رہائش اگرچہ مارتھا کے وائن یارڈ میں ہی ہے تاہم کیمبل کی موت کے وقت اوباما خاندان گھر پر موجود نہیں تھا۔ کیمبل رہاش گاہ کے قریب جھیل میں پیڈل بورڈنگ کررہے تھے جب وہ ڈوبے۔پولیس نے مزید بتایا کہ امدادی اہلکاروں نے رات بھر جھیل میں کیمبل کی تلاش میں گھنٹوں گزارے ۔ تلاش کرنے والوں میں غوطہ خور، ہیلی کاپٹرز اور کشتی کا عملہ شامل تھا۔ لاش ساحل سے تقریباً 100 فٹ کے فاصلے پر ایک تالاب سے آٹھ فٹ کی گہرائی میں برآمد ہوئی۔

ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک کے مطابق باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ 45 سالہ طفاری کیمبل وائٹ ہاؤس میں کام کرتے تھے اور اوباما انہیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے تھے۔ جب اوباما وائٹ ہاؤس چھوڑ رہے تھے تو انھوں نے طفاری سے کہا کہ وہ ان کے لیے کام کرتے رہیں۔ اوباما کا کہنا تھا کہ طفاری شروع سے ہماری زندگی کا حصہ رہے اور ہمیں ان کے چلے جانے کا بہت دکھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں