88

بڑھتے کرائے:انگلینڈ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

لندن (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )انگلینڈ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ، ڈپارٹمنٹ فار لیونگ اپ، ہاؤسنگ اینڈ کمیونیٹیز نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عارضی رہائش گاہوں میں مقیم افرادکی تعداد 25 برس کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے، رواں سال مارچ میں ایک لاکھ 5ہزارخاندان عارضی رہائش گاہوں میں مقیم تھے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق عارضی رہائش گاہوں میں مقیم بچوں کی تعداد ایک لاکھ 31ہزارسے زائد ہے، بےگھرافرادکی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 14 ہزارخاندان ہوٹل یا بیڈ اینڈ بریک فاسٹ میں مقیم تھے، معمرافراد کے بے گھر ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، گھروں کی کمی اور بڑھتے کرائے لوگوں کے بےگھر ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں