77

امریکا کی یوکرین کی جانب سے ماسکو پر ڈورن حملے کی مذمت

گزشتہ روز یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو پر دو ڈورن حملے کیے جس میں ماسکو میں کچھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکا یوکرین کے روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتا، یہ ایک جنگ ہے اور یہ ان کی جنگ ہے جسے روس نے شروع کیا تھا، روس کسی بھی وقت شہریوں پر وحشیانہ حملے شروع کرنے کے بجائے یوکرین سے فوجیں نکال کر اسے ختم کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے حملوں پر روس نے سخت جوابی اقدام کا عندیہ دیا ہے اور وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے 2 ڈرون حملوں کو دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مئی کے بعد سے اس حملے کو ہائی پروفائل حملہ سمجھا جارہا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہےکہ ایک ڈرون روس کے دفاعی ہیڈ کوارٹر کے قریب جاکر گرا جب کہ مسقبل میں ایسے مزید حملے بھی ہوں گے۔

اس سے قبل یوکرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ روس نے اناج کے گوداموں پر ڈرون حملے کرکے انہیں تباہ کردیا جس میں 7 افراد بھی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل روس کے زیرانتظام یوکرین کے علاقے کرائمیا کے پُل پر مبینہ طور پر یوکرین کے حملے میں 2 روسی شہری ہلاک اور ایک بچی زخمی ہوگئی تھی جب کہ پل کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

اس حملے کے بعد روس نے یوکرین سے اناج برآمدات کے معاہدے پر عملدرآمد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں