78

الیکشن کمیشن کا حکومت سے منظورکردہ 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ ،وزارت خزانہ کا مرحلہ وار فنڈز جاری کرے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک – این این آئی۔ 24 جولائی2023ء) الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا تاہم وزارت خزانہ نے مرحلہ وار فنڈز جاری کرے کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے سے انکار کر دیا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ ہے ،واضح رہے الیکشن کمیشن حکام کی گزشتہ دنوں میں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں