راولپنڈی ( ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک ۔ 24 جولائی 2023ء) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کمانڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیراور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعان پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں جانب سے ہر شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی سینیٹ کام کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا،جبکہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔