97

دوسرا ٹیسٹ: نسیم اور ابرار کے سامنے لنکن بیٹرز کی ایک نہ چلی، پوری ٹیم 166 رنز پر آؤٹ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جب کہ سری لنکن بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔

میزبان ٹیم کے 163 رنز پر نو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، لنکن اوپنر نشان مدوشکا اور پربھات جے سوریا کو شان مسعود نے زبردست رن آؤٹ کیا، جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔

نسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے انجیلو میتھیوز ، کپتان دیموتھ کرونارتنے اور دنیش چندیمل کو آؤٹ کیا۔

ابرار احمد نے بھی تین کھلاڑیوں کا شکار کیا، انہوں نے بیٹر سدیرا، دھننجیا ڈی سلوا اور اسیتھا فرنینڈوکو پویلین بھیجا۔

سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں