93

دوسرا ٹیسٹ: نسیم کی شاندار بولنگ، 36 رنز پر سری لنکا کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
دوسرا ٹیسٹ: نسیم کی شاندار بولنگ، 36 رنز پر سری لنکا کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
لنکن اوپنر نشان مدوشکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا، جب کہ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔

نسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے انجیلو میتھیوز اور کپتان دیموتھ کرونارتنے کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔
سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں