77

بھارتی خاتون کی پاکستان آمدلیکن پاکستانی نوجوان کیا کرتا ہے ؟ وہ معلومات سامنے آ گئیں جو ہر پاکستانی جاننا چاہتاہے

ممبئی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )بھارتی شادی شدہ خاتون خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آن پہنچی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محبت کا یہ سلسلہ فیس بک سے شروع ہوا ، لڑ کی کا نام ’ انجو ‘ ہے اور یہ 34 سال کی ہے ، اس کی پیدائش اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے گاﺅں ’ کیلور ‘ میں ہوئی اور یہ راجستھان کے ’ الوار ‘ ضلع میں رہائش پذیر تھی۔ شادی شدہ خاتون اس وقت خیبر پختون خواہ کے ضلع اپر دیر میں29 سالہ دوست نصر اللہ کے ساتھ موجود ہے ۔نصر اللہ میڈیکل کی فیلڈ میں کام کرتاہے اور دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر کچھ ماہ قبل ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں